English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پر اسرائیلی بم باری‘ جنوبی علاقے  لرز اٹھے‘ قابض فوج کی دراندازی

غزہ: فلسطینی شہری اسرائیلی بم باری سے تباہ ہونے والا درخت اور چھپر ہٹا رہا ہے

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کردی، جس سے جنوبی علاقے لرز اٹھے۔ ذرائع ابلا کے مطابق صہیونی فوج اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ غزہ کے قریب اسرائیلی شہر اشدود پر 2راکٹ داغے گئے تھے،جس کے جواب میں لڑاکا طیاروں نے حماس کی زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو نشانہ بنایا۔ صہیونی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی راکٹ حملوں سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ ٹائون اور بیت لحیہ کے علاقوں میں بھی فائرنگ بھی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے