English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 8افراد ہلاک

القمر

بغلان(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے افغان صوبے بغلان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں طالبان کے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ آرمی کی 2 گاڑیاں اور چیک پوسٹ بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، واقعہ کے بعد سے سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔طالبان کے حملے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ نے حکومت پر شدید تنقید اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے جھڑپوں کے دوران مزید فوجی دستوں کو حملے کی جگہ نہیں بھیجا گیا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔دوسری جانب بغلان میں ملٹری کمانڈر فارد سیدخیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حملے میں صرف 3 اہلکار مارے گئے جب کہ طالبان کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے طالبان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے