English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، دوسرا پاناما کھلنے والا ہے، وزیرداخلہ

القمر

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3ہزار لوگ تھے،اگر ایسا ہی شو کرنا ہے تو لانگ مارچ کی دعوت دیتا ہوں، میں نے مدارس کے طلبا کی نہیں بچوں کی بات کی، خبردار کرتا ہوں آج جیسی تقاریردوبارہ ہوئیں توحالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم ریلی کو ریڈزون میں آنے کی کھلی اجازت دی، ہر علاقے سے لوگ آئے، بسیں اور گاڑیاں ویگنیں ، جھنڈے، ڈی ایس این جی بہت تھیں لیکن لوگ نہیں تھے، آپ دینی مدرسوں کا کہتے ہیں ،آپ کہہ رہے ہیں طلبا گن اٹھائیں ، جب دینی مدارس کے طلبا نے گن اٹھائی ہوئی تھی تب آپ مشرف کے ساتھ تھے، آپ اور اکرم درانی مشرف کی جس میٹنگ میں ہوتے تھے میں بھی وہاں ہوتا تھا ، آج قوم نے جو آپ کے ساتھ کیا آپ کو اسی کا درد ہے، سارے اخبارات میڈیا والے کہتے ہیں 3ہزار لوگ تھے، میں تو دوہزار کہہ رہا ہوں۔آپ کہتے ہیں احمدی، احمدیوں کی ترمیم ن لیگ لے کرآئی،آپ نے ووٹ دیا، میں نے ترمیم پیش کی، میں نے جیل کاٹی ہے۔ آپ کن چکروں میں پڑ گئے ہیں، آپ بچوں کو ورغلا رہے ہیں، میں نے بچوں کی بات کی تھی، آج صرف صادق آباد سے دو تین سوزوکی گاڑیاں آئیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مدارس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں نے کسی مدرسے کے طالبعلم کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازبراڈشیٹ پڑھیں، آپ کا کیس بڑا خراب ہے، آپ پر نیا پنڈوراباکس اور پاناما ٹو کھلنے جارہا ہے، آپ اس کو پڑھیں،پی ٹی آئی نے 40 ہزار آپ 40 کے نام دے دیں۔ آج کے اس شو کے بعد ہم لانگ مارچ کو ویلکم کرتے ہیں۔میں نے کہا یہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔آپ قوم کو کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ اگر ایسی تقریریں ہوئیں تو حالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بتانا چاہتا ہوں آپ سے ہاتھ ہوگیا ہے، میرا جگر عمر کوٹ میں جشن منا رہا ہے، وہ چارٹرڈ فلائٹ پر گیا ، آپ دھکے کھا رہے ہیں، آج جتنا بڑا اجتماع کیا ، اس سے زیادہ بچے اسلام آباد کے ایک مدرسے میں ہیں۔آج کے بعد آپ کی جوفکر تھی وہ بھی ختم ہوگئی، آج تو میٹروبس بھی بند نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے