English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے ملک بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے، زرداری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ،اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے،اس لیے کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، حکمرانوں کو اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ، نہ یہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کورونا میں عوام کی مدد کر سکے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیے۔ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے، اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے