ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف زرداری سے شکوہ

اسلام آبا د: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے شکوی کیا ہے کہ زرداری صاحب نے بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں ان کو مدعو نہیں کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جب مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا کہ مولانا آپ شادی میں شرکت کیلئے کراچی کب جارہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ کونسی شادی ؟ زرداری صاحب نے بیٹی کی شادی میں مجھے تو بلایا ہی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے یہ سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شرکت کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی آئندہ چند روز میں کراچی میں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں