کھپرو (نمائندہ جسارت) چوری، ڈکیتی اور بے امنی کی وارداتوں میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس بڑھنے لگا۔ حال ہی میں 3 کاریں اور لا تعداد موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ گزشتہ رات بھی رند محلے میں چور آئے، اہل علاقہ کے جاگ جانے سے واردات کرنے میں ناکام رہے، چور اور اہل علاقہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غریب آباد محلے میں بھی چار مسلح چور آئے لیکن چار مسلح افراد جو کہ اہل علاقہ کے جاگ جانے پر ناکام رہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے آئی جی سندھ، ایس پی سانگھڑ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
