English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی

القمر

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی میں بنائے گئے ۔ قبرستان بارے رپورٹ طلب کرلی۔جج
جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جمعہ کے روز عدالتی حکم پرخواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگوائی جبکہ وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ علالت کے باعث بیان ریکارڈ نہ کرا سکے۔ عدالت میں انکی طبی رپورٹ پیش کی گئی۔ دوران سماعت نیب کے گواہ اسلم گجر تحصیلدار نے بتایا کہ موضع پھلروان کا ستر سے اسی فیصد رقبہ پیراگون سٹی میں شامل ہوچکا ہے، پیراگون قبرستان رپورٹ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے،ہائیکورٹ سے رپورٹ 30 جنوری تک موصول ہو جائے گئی۔ عدالت کے روبرو پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس میں اب تک 8گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے