English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین وفاقی اقلیتی کمیشن نے مقبوضہ مندر کو خالی کروادیا

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام نے حیدرآبا د پہنچ کر26سال سے مقبوضہ مندرکو خالی کرواکر انتظامیہ کے حوالے کردیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حیدرآباد سمیت ملک بھر میں کئی مندروںاورگورواروں پر قبضہ ہوچکا ہے جس کو ختم کرانے کے لیے سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کام کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرانے اور خستہ حال مندروں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری کی جو پرانی عبادت گاہیں ہیں انہیں فعال کیاجائے گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ حیدرآباد میں 30 سے زاید اقلیتی برادری کی عبادتگاہوں پر قبضہ ہے جس کو ختم کرانے کے لیے انتظامیہ سے کہاکہ اور مقامی انتظامیہ نے بھر پور یقین دہانی کرائی ہے ۔بعدازاں وفاقی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام نے سرکٹ ہاؤس اور ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم مندروںکا دورہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے