English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد: چین نے کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے کردیں

اسلام آباد: چین نے باضابطہ طور پر کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے کردی  ہیں  جبکہ وزیرخارجہ نے وفاقی حکومت ، وزیراعظم پاکستان  اور عوام کی طرف سے چین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کیساتھ لازوال دوستی کاعملی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نور ایئر بیس پر چین کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین کی پاکستان حوالگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چینی سفیر ، وزیر خارجہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں چینی سفیر نے باضابطہ طور پر کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حوالے کی اور اس وقت موجود  وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت وفد نے کورونا ویکسین کی خوراکیں موصول کیں۔

دوسری جانب چینی سفیر نونگ رونگ نے نورخان ایئربیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کورونا کے تدارک کیلئے پوری دنیا میں کام کرنے کیلیے پرعزم ہے اور چین کورونا کی صورت حال میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا سب سے قریبی دوست ہے اور پہلا ملک ہے جسے چین کورونا ویکسین فراہم کررہا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان بہترین شراکت داری ہے اور ویکسین کی فراہمی پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔

چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان چین سےکورونا ویکسین کا عطیہ لینے والا پہلا ملک ہے اور پاکستان چین کےسفارتی تعلقات کو 70 سال ہوچکے ہیں اور چین کو پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے جبکہ پاکستان چین دوستی پہاڑوں سے بلند،سمندروں سےگہری ہے، چین پاکستان کو ہر شعبہ زندگی میں تعاون فراہم کرے گا۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان صحت کے شعبے میں تیزی سےآگے بڑھ رہاہے اور کورونا کے خلاف مشترکہ جنگ میں پاک چین تعلقات گہرے ہوئے اور سی پیک منصوبے سے پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

نونگ رونگ کا مزید کہناتھا کہ چین پاکستان کی سماجی ترقی اور معاشی بحالی میں تعاون کیلئے تیار ہے، چین کورونا وبا سے نمٹنے کیلیے بھی پاکستان سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہے اور چین دونوں ممالک کےعوام کے روشن مستقبل کے تعاون کیلیے پُرعزم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا  کہناتھا کہ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور چینی سفیر ودیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خوشی ہےکہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کیساتھ لازوال دوستی کاعملی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2021میں پاک چین سفارتی تعلقات کو 7 دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 7 دہائیاں مکمل ہونے پر اس سال کو شایان شان سے منائیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت، وزیراعظم ، عوام کی طرف سے چین کا شکریہ اداکرتے ہیں ، عوام کی مدد کاچین نے عملی مظاہرہ آج پاکستان سےکیا ہے اور چین ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے