English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بڑے ڈاکو پریشر ڈال رہے ہیں، این آر او دینا غداری ہوگی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ2بڑے ڈاکوؤں نے 10سال مل کر ملک کو لوٹا، بڑے ڈاکو یونین بناکر پریشر ڈال رہے ہیں، این آر او دینا ملک سے غداری ہوگی۔

وزیر اعظم نے ٹیلی فون کے ذریعے عوام کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ این آر او دینا ہے تو چھوٹے چوروں کو بھی رہا کرنا ہوگا،طاقتور کو این آر او اور غریب کو جیل میں ڈالنا تباہی کا راستہ ہے، کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے منی لونڈرنگ کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن خود پھنس گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، پرویز مشرف کے دور میں زیادہ قرضے چڑھے ، آدھا ٹیکس قرضوں کی مد میں چلا جاتاہے، پی آئی اے کا ادارہ کرپشن کی وجہ سےتباہ ہوا ، جس میں سیاسی بھرتیاں کی گئی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل جدوجہدکےبعداقتدارمیں آئے،میراکوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں تھا،ماضی میں پی آئی اے اور اسٹیل مل کو تباہ کیا، ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مجرموں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا،مسلم لیگ ن کرپٹ لوگوں کو پناہ دیتی تھی کیونکہ قبضہ مافیا ان لوگوں کو جلسے جلوس کرنے کے لیے پیسے دیتے تھے۔

وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ  ریاست مدینہ کےسنہری اصولوں پرجس قوم نےعمل کیاکامیابی حاصل کی،مدینہ کی ریاست جدیدفلاحی ریاست تھی،ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سےبالاترنہیں تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  سب سےپہلےہیلتھ ورکرزکوکوروناویکسین لگائی جائےگی،اندرون سندھ میں بھی غربت ہے،دنیامیں کہیں بھی حکومت گھربناکرنہیں دےسکتی،تھوڑاصبرکرلیں،ہم نےفیصلہ کرلیاہےبلوچستان کوترقی دینی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نےبلوچستان کےلیے پیکج دیا ہے،بلوچستان کےجنوبی علاقےمزیدپیچھے رہ گئےہیں،بلوچستان میں بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے،بلوچستان میں جوسیاسی سیٹ اپ رہاہےاس نےبھی نقصان پہنچایاہے،بلوچستان کاعلاقہ بہت بڑااورآبادی کم ہے،اس لیےڈیولپمنٹ آسان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کامسئلہ ہے،وہاں گرڈاسٹیشن بنائیں گے،گلگت بلتستان کےوزیراعلیٰ سےبات ہوئی ہے،اس کوسیاحت کامرکزبنائیں گے،گلگت بلتستان دنیاکی سیاحت کامرکزبن سکتاہے، پیسے دے کر سینیٹر بننے والا ملک کی خدمت کرنے نہیں پیسہ بنانے آتاہے، گزشتہ 30سالوں سے سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہورہی ہے، لوگوں کے ضمیر خرید کر سینیٹر بنایا گیا،اوپن بیلٹ کے لیے رواں ہفتے آئینی ترمیم لارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے