کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں گندگی کے ڈھیر برقرار، میونسپل کمیٹی ٹی ایم او اور سپروائزر کی ملی بھگت سے خاکروب گھر بیٹھے تنخواہیں اٹھانے لگے، شہر کچرا کنڈی میں تبدیل، شہریوں کا سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کے عملداروں کی جانب سے کندھکوٹ شہر کی مختلف گلیوں اور راستوں میں گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او اور سپروائزر کی ملی بھگت سے کندھکوٹ شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے۔ وارڈوں میں صفائی کرنے والے ملازمین مقرر ہیں، انہیں ٹی ایم او اور سپر وائزر ماہانہ کے طور پر پیسے لے کر ان ملازمین کو چھٹیوں پر رکھا ہوا ہے۔ آخر یہ عمل کب تک ہوگا، چھٹی مافیا ملازمین کی وجہ سے شہر کی گلیوں میں صفائی نہیں کی جارہی۔ گلیوں اور راستوں میں گندگی اور سیوریج کا پانی جمع ہے، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وارڈوں میں کسی قسم کا کام نہیں ہورہا۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او اور سپروائزر کیخلاف فی الفور چھٹی مافیا ملازموں کی تفتیش کر کے کندھکوٹ شہر کی صفائی کا نظام درست کیا جائے۔
