لاہور(جسارت نیوز) لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، میچز کے لیے سیکورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 میچزکیلییسیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے نو ڈویژنل افسران کی نگرانی میں24ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے۔اس کے علاوہ 65 ایس ایچ اوز اور5 ہزار سے زائد نفری تعینات کی جائے گی، موثرمانیٹرنگ کیلئے ڈولفن اورپیرو کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے روف ٹاپ پراسنائپرز تعینات ہونگے جبکہ سیف سٹی، ڈرون کیمروں سے بھی سرویلنس جاری رہیگی۔سی سی پی او کے مطابق اسٹیڈیم سمیت گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے، ساتھ ہی سی سی پی او لاہور نے روٹ پر آنیوالی تجاوزات کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

