English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین گوادر کرکٹ کی ریئرایڈمرل پاکستان نیوی سے ملاقات

القمر

کراچی (رپورٹ: انجینئر حنیف حسین) کیپٹن زاہد سعید چیئرمین گوادر کرکٹ نے جواد احمد خان رییرایڈمرل پاکستان نیوی سے ملاقات کی۔ ان کے والد اور بڑے بھائی کی ناگہانی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور گوادر کرکٹ کی طرف سے بھی ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔- انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریکِ ہیں۔اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ پاکستان نیوی اور گوادر کرکٹ کا بہت پرانا دوستی کا رشتہ ہے۔ ہمیں یاد ہے کہ 90 کی دہائی میں ہم کرکٹر ملا بند وارڈ کی طرف سے پیدل رستے PNS اکرم جاکر دوستانہ کرکٹ میچز کھیلا کرتے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم امام بخش امام ، کیپٹن غنی آصف ‘ کہدہ محمد ‘ صدرالدین ‘ ڈاکٹر مجید راجہ ‘ پرویز جمیل ‘ مجید کامریڈ کی یادوں کے علاوہ نیواسٹار کلب گوادر کے مایہ ناز اوپنگ بیٹسمین سعید نوری نے اپنے بلند و بالا چھکے سے ایک خوبصورت ثقافتی چادر بطور انعام حاصل کی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے