English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مائیکل کلنگر کا نیوسائوتھ ویلز کے ساتھ معاہدے پر دستخط

القمر

میلبورن(جسارت نیوز)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر مائیکل کلنگرنے میلبورن رینیگڈزکے کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ نیو سائوتھ ویلز کے لیے ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ 40 سالہ مائیکل کلنگر نے نیوسائوتھ ویلز کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مائیکل کلنگر نے بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن میں میلبورن رینیگڈز کی کوچنگ کی ۔میلبورن رینیگڈز نے بی بی ایل 08 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مائیکل کلنگر کی کوچنگ میں اگلے دو ایڈیشنزکھیلے ۔حالیہ بگ بیش ایڈیشن میں میلبورن رینیگڈذنے 14 میں سے صرف چار میچز میں کامیابی حاصل کی اور ٹیبل پر صرف 16 پوائنٹس حاصل کیے ۔ مائیکل کلنگر نے کہا میرا جو وقت میلبورن رینیگڈز کے ساتھ گزرا میں اس کے لیے ایم آر کی تمام انتظامیہ کا شکرگزار ہوں ۔ کلنگر نے کہا کہ اگرچہ بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں ان کی ٹیم منصوبہ بندی کے تحت کامیاب نہیں ہوسکی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے