ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سے کس کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا؟ نام سامنے آگئے

تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں کے لیے نام سامنے آ گئے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے بنائے گئے پی ٹی آئی  پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ناموں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ۔

پارلیمانی بورڈ ممبران نے اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیں۔ جن افراد کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے ان میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، عبدالرزاق داؤد کا نام سفارشات میں شامل۔

بابر اعوان،سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا،نیلوفر بختیار بھی سفارشات میں شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا سے شبلی فراز کو دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت سے کامل علی آغا بھی سفارشات میں شامل ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں