شمالی وزیرستان:علاقہ میر علی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک.
حکام کے مطابق ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا جس پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی.
انٹر پبلک ریلیشن سروس (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے.
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والوں میں چترال کے رہائشی نائب صوبیدار امین اللہ اور لنڈی کوتل کے رہائشی 24 سالہ شیر زمین شامل ہیں جبکہ دیگر 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں.
یاد رہے کہ اس سے قبل2 فروری کو پاک افغان بارڈر کے قریب لوئردیر میں خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا.ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد، یوسف خان اور مردان سے تعلق رکھنے والے عبدالستار شامل تھے.

