ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف مسئلہ کشمیر کے میں اپنا کردار ادا کریں، مشتاق عادل

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈوآدم میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام میں طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں، نعروں اور ٹیبلوز کے ذریعے طلبہ اور مہمانوں کے لہو کو گرمایا۔ اس موقع پر طلبہ کے مابین کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے پوسٹر کمپیٹیشن کروایا گیا، جس میں کامیاب طلبہ کو ٹرافیز اور شریک تمام طلبہ کو میڈلز پہنائے گئے۔ تقاریر میں وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی گئی کہ مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی مشتاق احمد عادل تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کشمیر کی جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم چیئرمین ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی مرحوم عبدالعزیز غوری کی کمی محسوس کررہے ہیں جوکہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے لیے توانا آواز تھی۔ پروگرام سے جوائنٹ سیکرٹری ٹنڈوآدم ایجوکیشنل پروفیسر احمد بلال غوری اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ادیب عالم نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا اختتام کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں دعا پر ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں