English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان: کشمیریکجہتی ریلی اور ڈی آفس کے قریب بم حملے،2افراد ہلاک،29زخمی

القمر

کوئٹہ / ڈیرہ مراد جمالی(نمائندہ جسارت/ خبر ایجنسیاں ) بلوچستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بم حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے، متعدد گاڑیاں تباہ، 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے انسکمب روڈ پر ڈی سی آفس کے قریب دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ دوسری جانب سبی میں چاکر روڈ پر دھیپال چونگی کے قریب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے گزرنے والی ریلی کے چند منٹ کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہینڈ گرنیڈ کے حملے میں 24 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اوربم ڈسپوزل اسکواڈکی ٹیم نے شوہداکھٹے کرنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ خان یاسین زئی نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ شرپسند عناصر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے