English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل ہوگیا

کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل بنا دیا گیا، سٹی اسٹیشن سے اورنگی 14 کلومیٹر کے ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 منٹ پر سٹی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگی، سٹی اسٹیشن پہنچنے کے بعد ٹرین اپنے معمول کے روٹ کے مطابق دھابیجی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ٹرین صبح 10:10 پر سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین اورنگی سے دھابیجی تک مجموعی طور پر 74 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

کے سی آر ٹرین پانچ کوچز پر مشتمل ہے جس میں 500 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اورنگی سے دھابیجی تک سفر کا کریہ 30 روپے ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے