English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الخدمت بلوچستان میں فراہمی آب کے 120پروجیکٹس چلارہی ہے ،شاہد اقبال

القمر

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان صوبائی کونسل تقریب بوائے اسکائوٹس میں زیر صدارت صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد ہوا، کونسل سیشن کا مہمان خصوصی الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہدا قبال تھے، کونسل سیشن میں صوبہ بھر سے اضلاع کے صدور اورصوبائی ذمے داران نے شرکت کی ۔کونسل سیشن میں اضلاع کے صدور اور کوئٹہ ، نصیر آباد ، مکران،سبی ،قلات اورژوب ڈویژن کے ذمے داران نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پرمرکزی سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے کہاکہ الحمداللہ الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر میں پچھلے سال آٹھ ارب روپے فلاحی کاموں پر خرچ کیے اس طرح بلوچستان میں تقریباًچارکروڑ خرچ کیے صرف خواتین ونگ نے بلوچستان میں پچاس لاکھ روپے خرچ کیے ۔ الخدمت فائونڈیشن جون تک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جدید معیاری الخدمت اسپتال مکمل طور پر فعال ہوجائے گا جس سے غریب کم آمدنی والے افرادبالخصوص ہر شہری کو کم خرچ میں صحت کی جدیدسہولیات میسر ہوگی یتیم بچوں کی ایک چھت کے نیچے کفالت ،تعلیم وتربیت کیلیے آغوش سینٹر بھی اس سال شروع ہوگا ۔صحت کی جدید سہولیات ٹیسٹ وایکسرے کم قیمت پر فراہمی کیلیے ڈائیگنوسٹک سینٹر میں جدت ووسعت لے آئیں گے اورمجبوری وغربت کی وجہ سے گلیوں ،بازاروں لاوارث بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن سینٹرزبھی بنائے جائیں گے ۔صاف پانی کی فراہمی ،ایمبولینس سروس کو فعال کیاجائے گا ۔یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہورہا ہے مخیر حضرات بلوچستان کے پریشان حال غریب کم آمدنی والے افراد ،یتیم بچوں کی کفالت کے پروجیکٹس میں ہمارابھرپور ساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کی جاسکیں ۔ الخدمت فائونڈیشن کے معاونین ومخیر حضرات اور رضاکار ہمارااثاثہ ہیں ہم انہی کی بدولت کم میں وسعت وبہتری لائیں گے۔ اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکردنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے بلوچستان بھر میں تقریباًنو کروڑمالیت کا سامان مختلف پروجیکٹس کے کام کیے کورونا وبا میں بلوچستان میں بارہ سو رضاکاروں نے بہترین کام کیے تقریباً چار کروڑ مالیت کے راشن کورونا وبا وعید ین کے مواقع پر غربا ومساکین اور کم آمدنی والوں میں تقسیم کیے۔ جس سے ڈیڑھ ہزار خاندان مستفید ہوئے، کورونا وبا کے دوران دوہزارکے قریب حفاظتی کٹس تقسیم کیں دو ہزار کے قریب عبادت خانوں میں حفاظتی اسپرے کیے گئے۔ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی پروجیکٹس کے ذریعے ساڑے تین سو چھوٹے بڑے جانور قربان کیے تقریبا ًآٹھ سو خاندانو ں سمیت جیل کے قیدیوں ،یتیموں بیوائوں کم آمدنی والے مساکین وغربا اور ہاسٹلز کے غریب طلبہ میں تقسیم کیے۔ الحمداللہ الخدمت فائونڈیشن بلوچستان میں تین سو بچوں کی کفالت تعلیم وتربیت کر رہی ہے ان بچوں کے تعلیمی اخراجات الخدمت فائونڈیشن برداشت کر رہی ہے اور تہواروں سمیت دیگر مواقع پر ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہے ماہانہ ہربچے پر چار ہزار روپے خرچ کیے جارہے ہیں بلوچستان بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے 120پروجیکٹس چلارہے ہیں جن میں کنواں ،ہینڈپمپ سمیت دیگر چھوٹے بڑے پراجیکٹس شامل ہیں ۔ صوبہ بھرمیں مختلف اوقات میں سردیوں سے بچائو کے لیے ونٹر پیکیج گرم کپڑے، بستر، کمبل، ٹینٹ تقسیم کیا عیدین واقلیتی برادری کے تہواروں میں مختلف مقامات پرراشن ودیگر ضروریات تقسیم کیے ۔غریب مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دیے گئے مستحق بے گناہ قیدیوں کو عدالتی تعاون فراہم کیا۔ غریب نوجوانوں، تعلیم یافتہ اہل بے روزگاروں کو چھوٹے کاروبار کیلیے آسان شرائط پر قرضے بھی دیے جائیں گے تاکہ یہ بے روزگار ممکنہ حد تک مالی طور پراپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں۔ الخدمت فائونڈیشن صوبائی کونسل دوسراسیشن آج بھی جاری ہوگا جس میں الخدمت فائونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ٹریننگ دی جائیگی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت وفیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے