English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کی گرفتار و رہا۔ حکومت کا جانا ٹھہر گیا، مریم نواز

وزیر آباد،لاہور(خبر ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کر لیا اور کچھ دیر بعد رہا کردیا۔عطا تارڑ ضمنی الیکشن مہم کے لیے وزیر آباد میں موجود تھے جب ن لیگی رہنماؤں کے بقول انہیں حراست میں لے کر وزیرآباد تھانے منتقل کیا گیا۔لیگی کارکنان نے تھانہ کے باہراحتجاج شروع کردیا جبکہ پولیس نے کچھ دیر بعد عطا تارڑ کو رہا کردیا۔ پولیس نے کہا کہ ہم ڈرائیور کو اسلحہ لائسنس چیک کرنے لائے تھے تو یہ لیگی رہنما زبردستی ساتھ آگئے، الیکشن میں اسلحہ چیک کرنااورامن و امان کا خیال کرناہماری ڈیوٹی ہے، کسی پہ تشدد نہیں کیا نہ ہمیں ایسی اجازت ہے۔رہائی کے بعد عطا تارڑ نے کہا کہ حکومتی پارٹی میں کسی کا اسلحہ چیک نہیں ہوتا، یہ ہمارے لوگوں پہ تشددکریں ہم چپ کرجائیں یہ نہیں ہوگا، اگرالیکشن پولیس نے لڑناہے توان سے نمٹنا جانتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطاتارڑاورعابدرضاافراتفری پھیلانے کیلیے وہاں گئے تھے، پولیس کواطلاع ملی تھی عابد رضاکیساتھ مسلح افرادہیں اورانکی گاڑی میں اسلحہ ہے، پولیس نے جلسے کے بعدعابد رضاکی گاڑی کوروکا، عطاتارڑخودگاڑی میں بیٹھ گئے اور کہا جو تفصیلات لیناچاہتے ہیں تھانے جاکرلے لیں، لیکن پھرکنیزوں کو میسیج کیے کہ مجھے گرفتارکرلیاگیا، یہ ایک پلان ڈراماتھا، اس کامقصدوزیرآباداورڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ہمدردیاں حاصل کرناتھا۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عطاتارڑکی گرفتاری انتخابات سے قبل دھاندلی ہے، جب کوئی اورطریقہ واردات ان کوسمجھ نہیں آتاتویہ گرفتاریاں کرتے ہیں، مریم نوازکی ڈسکہ میں ریلی کے خوف کی وجہ سے عطاء اللہ تارڑ کوگرفتارکیا گیا ۔مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عطا تارڑ کی گرفتاری اور رہائی سے حکومتی خوف اور کنفیوژن عیاں ہے جو مرضی کرلوتمہارا جانا ٹھہرگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے