English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘ شاہ محمودقریشی

القمر

ملتان(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے۔کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم پاکستان ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے اور وزیراعظم اسی آواز کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے او رانہیں سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے وہ اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے،اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں میں تقاریب سے خطاب، وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے