اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ مریم نواز نے لندن جانے کیلئے پیک ڈور رابطہ کیا جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، جس کیلئے بیک ڈور رابطے کیے گئے تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کردیا ہے۔
فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاحبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہوگا۔
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2021

