ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘اوپن بیلٹ کا معاملہ عدالت جا سکتا ہے تو لاپتہ افراد کا کیوں نہیں’

مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کا فرض ہےاگرآپ سلیکٹڈبھی ہیں پھربھی آپ کوعوام کاخیال رکھناچاہیے وزیراعظم آئیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے بات کریں۔

مریم نواز اسلام آباد میں بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچی اور لاپتہ افراد کی ماؤں سے ملاقات کر کے ان سے اظہار ہمدردی کیا۔

مریم نواز نے لواحقین کی بات سنی اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی  بات سننے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتی، لاپتہ افراد میں بہت سے لوگ بے قصور ہیں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کا کام ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا معاملہ عدالت لے جایا  جاسکتا ہے تو لاپتہ افراد کا کیوں نہیں؟ کمیشن سے کچھ نہیں ہوگا پہلے بھی کمیشن بنتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقتدارسےپہلےبڑےبڑےبیانات دیئےجاتےہیں، لاپتہ افرادکےاہلخانہ سردی میں کھلےآسمان تلےبیٹھےہیں وزیراعظم آئیں کم سےکم ان لوگوں سےبات  توکریں اگرآپ سلیکٹڈبھی ہیں پھربھی آپ کوعوام کاخیال رکھناچاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں