English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھیلیسیمیا سے آگاہی کے لیے پی ایس ایل کے موقع پر نغمہ جاری

کراچی:انصاری فلمز،عمیر ثناء فاؤنڈیشن اور چلڈرنز اسپتال کے اشتراک سےپی ایس ایل کے موقع  “جیتا پاکستان”کے عنوان سے  تیارکیا جانے والا نغمہ جاری کیا گیا۔

عمیر ثناء فائونڈیشن کے روح رواں اور چلڈرن اسپتال کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب انصاری نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نغمہ جاری کرنے کا مقصد ملک میں تھیلے سیمیا کے مرض سے آگاہی اور عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینا ہے۔

نغمہ ریلیز کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، تقریب میں نظامت کے فرائض معروف اسپورٹس اینکر یحیٰ حسینی نے انجام دیئے،تقریب سے عمیر ثناء فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر کاشف حسین انصاری( امریکہ سے  بذریعہ ویڈیو لنک)، عمیر ثناء فاؤنڈیشن کی فنانس سیکریٹری تحسین اختر اور دیگر نے خطاب کیا۔

تقریب میں معروف کرکٹر اسد شفیق،شعیب محمد،طارق خان،معروف اداکار ایاز خان،معروف صحافی  فواد خورشید، کاشف حسین،نسیم راجپوت،خالد حسین ، معروف آرتھوپیڈک سرجن  ڈاکٹر جنید علی شاہ،پاکستان بیت المال کے ڈاکٹر عدنان مجید اور کوئٹہ گلیڈیٹرکے واڈروب پارٹنر سرفراز اکبراور دیگرنے شرکت کی۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے اور عطیہ خون کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کر رہے ہیں،اور عطیہ خون کی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔

تقریب کے شرکانے پی ایس ایل کے موقع پر  نغمے کے اجراء پر ڈاکٹر کاشف انصاری اور ڈاکٹر ثاقب انصاری کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  کہا کہ اس نغمے کو پی ایس ایل کا آفیشل نغمہ ہونا چاہیے،اس نغمے سے نہ صرف ملک میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے خون دینے کا رجحان فروغ پائے گا بلکہ اس سے نئی نسل میں کرکٹ سے بھی دلچسپی پیدا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے