English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لیے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ انتخابات میں امیدواروں سے بیان حلفی پہلی دفعہ لیا جارہا ہے، امیدوار انتخاب میں کرپٹ پریکٹس، آئین اورقانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائے گئے بیان حلفی کا ڈرافٹ سامنے آگیا جس میں سینیٹ امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ دینے کی یقین دہانی کرائے گا۔

امیدوار ووٹ کی خریدو فروخت کے لیے کسی بھی طرح پیسے کا استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائے گا اور اس نے اگر پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریگا۔

امیدوار الیکشن کمیشن کو کسی بھی طرح کے اکانٹ کی تحقیقات کی اجازت دیگا اور الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے گا۔ امیدوار اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرائے گا جس پر امیدوار کے دستخط اور انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبر درج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے