English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے، شہباز گل

القمر

لاہور (صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرموں کی جماعت ن لیگ نے گھٹیا سیاست کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ۔انہوں نے مریم نواز کے بیان پر کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے غنڈہ گردی اور گلو گردی نااہل لیگ کے لیے نئی بات نہیں۔ ڈسکہ میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کو بے دردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہانے کے ڈرامے کیلبری کوئین کا وتیرہ ہے،سانحہ ماڈل ٹاﺅن ہو یا فیصل آباد کے حق نواز کے قاتل، کیلبری کوئین کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے