English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈسکہ :ضمنی الیکشن کے دوران 2 افراد کے قتل کا ملزم گرفتار

القمر

ڈسکہ(صباح نیوز)ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ واقعے میں دہرے قتل کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میںتھانہ بمبانوالہ کے گائوں گوئندکے میں 19 فروری کو دوران الیکشن دن 2 بجے کے قریب سیاسی رنجش پر پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کرکے ماجد اور ذیشان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں 5 نامزد ملزمان تھے جن میں سے ایک کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ساجد اور ذیشان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او ڈسکہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ پر مشتمل ٹیموں نے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان خالد باگڑی اور جاوید بٹ نے 27 فروری تک عبوری ضمانت کرا رکھی ہے لیکن دیگر 2 ملزمان حسن گجر اوررئیس خالد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے