English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن سے راجا پرویز اشرف کی ملاقات‘ یوسف گیلانی کا پیغام پہنچایا

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے پیپلز پارٹی کے رہنما و پی ڈی ایم کے نائب صدر راجا پرویز اشرف کی ملاقات۔ رہنمائوںمیں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال۔ اس موقع پر راجا پرویز اشرف نے پارٹی قیادت اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اہم پیغام پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے لیے نمبر گیم پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے سینیٹ انتخابات کی مہم سے متعلق فضل الرحمن کو آگاہ کیا۔ یوسف گیلانی کی پوزیشن سے متعلق فضل الرحمن سے مشاورت کی۔ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدواروں کی کامیابی کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے