English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کیلئے 52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی سمیت 52 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا جس میں 35 ارب 69 کروڑ روپے لاگت سے کراچی میں نالوں اور ندیوں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ کراچی کے جن نالو ں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی ان میں محمود آباد کا گجر نالہ، اورنگی نالہ سمیت لیاری اور ملیر کی ندیاں شامل ہیں۔

اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے 16 ارب 27 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے