English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرغی مہنگی ہونے سے عوام پریشان، دکانداروں کا بھی نقصان

کراچی : شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس سے شہری بے حد پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب مرغی بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مرغی خریدنا ہی کم کردی جس سے ہمارے کاروبار کو نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی لسٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 241 روپے فی کلو درج ہے جبکہ دکانوں پر زندہ مرغی 360 سے 380 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے اور بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت سرکاری لسٹ کے بجائے 500 روپے کلو تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے