English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک توڑنے کی بات کے پیچھے ن لیگ ہے‘فردوس عاشق

سیالکوٹ/ لاہور (اے پی پی/ صباح نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان توڑنے کی بات خود نہیں کی‘ لندن میں مفروری کاٹنے والا اور جعلی راجکماری سمیت پوری ن لیگ جاوید لطیف کے پیچھے کھڑی ہے‘ پاکستان ہے توہم ہیں‘ جاوید لطیف نے’ ’را“ کی نمائندگی کی‘ پیمرا جاوید لطیف کی ٹی وی پروگراموں میں شمولیت پر پابندی لگائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوبے چک (سیالکوٹ) میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب اور اپنے ٹوئٹ میںکیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم دائم رہنے کے لےے بنا ہے‘ ن لیگ ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ شاہی خاندان کی غلام انجمن ہے‘ تحریک انصاف چھوٹے صوبوں کو طاقت دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی ن لیگ اس سانحے کا ذمے دار ذوالفقار بھٹو کو ٹھہراتی آئی ہے ، اسی طرح ن لیگ بےنظیر بھٹو کی شہادت کا ذمے دار آصف زرداری کو قرار دیتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے