لاہور (آن لائن)بانی دارلعلوم جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی ؒؒؒؒعلیہ الرحمہ اورشہیدپاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدعلیہ الرحمہ کی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے منعقدہ ’’مفتی اعظم پاکستان سیمینار‘‘ کے جاری مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑمیںمدارس کیخلاف کریک ڈائون سے باز رہے۔ صوبائی ووفاقی حکومت دیگرتعلیمی اداروں کی طرح مدارس دینیہ کوبھی سہولیات دے۔مدارس کے نظام تعلیم کوچلانے کیلئے رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے آسانیاں پیدا کی جائیں۔مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات کوبھی آسان بنایا جائے۔ فیٹف کی وجہ سے قومی اورصوبائی اسمبلیوں سے منظور کیے جا نے والے اوقاف آرڈیننس قرآن و سنت کی تعلیمات اورآئین پاکستان کی روح کے منافی ہیںان قوانین کے منظوری سے مسلم وقف کی حیثیت تبدیل کردی گئی ہے جس سے مدارس ،خانقاہوں اورمساجد کے نظم ونسق اورکردارپرقدغن لگانے کی کوشش کی گئی ہے جوکسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔عورت مارچ کے نام پر مقدسات دین کی توہین،اسلامی ،مشرقی روایت کی پامالی ،فرانس کے جھنڈے کالہرایاجاناغیرملکی ایجنڈا کی تکمیل ہے جوکہ قابل مذمت ہے ۔اس سے کروڑوں اسلامیان پاکستان کے دل مجروح ہوئے ہیں۔حکومت عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرے اوراپنی آئینی وریاستی ذمے داری نبھائے۔ حکومت پاکستان دیگر اسلامی ممالک کے سرابرہوں سے مل کریورپ اورمغرب میںبڑھتے اسلامو فوبیا کے روکنے کے لیے مؤثراقدام کریں۔ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی طرف سے سرکاری ملازمین پرشیلنگ ،لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ۔ ریاست کاکردارماں کاہوتاہے نہ کہ سفاکانہ،حکومتیںسرکاری ملازمین کے جا ئز مطالبات کوسنیںاوران کے حقوق کی ادائیگی کویقینی بنائیں۔ پنجاب حکومت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصداضافہ کرے اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دورمیں ان کی فوری داد رسی کرے۔حکومت غریب عوام کے لیے رمضان المبارک سے قبل خصوصی ریلیف پیکیج کے اعلان کرے۔حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام پر ہونے و الے بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میںمؤثرسفارتی مہم چلائے تاکہ جلداز جلدمظلوم کشمیریوں کے مودی سرکارکے انسانیت سوز مظالم سے نجات مل سکے۔’’مفتی اعظم پاکستان سیمینار‘‘ کی صدارت سابق وزیر مذہبی ا مورپیر امین الحسنات نے کی۔
