ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش میں مودی کے مجوزہ دورے کیخلاف مظاہرہ

ڈھاکا (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ بنگلادیش کے خلاف ڈھاکا میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ بنگلادیش کے عوام قاتل مودی کواپنی سرزمین پر خوش آمدید نہیں کہیں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی فسطائی حکومت کا دوست ہے‘ بنگلادیش کے عوام کا نہیںجیسے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم جلد ہی اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے جو ہمارے بھائیوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے۔ نریندر مودی منگل کو بنگلا دیش کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ بنگلادیش کو بھارت سے ملانے والے ایک پل کا افتتاح کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں