English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری ضمانت دیں تو نوزشریف واپس آجائیں گے، مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے والد کی جان کو خطرہ ہے، آصف زرداری ضمانت دیں کہ والد کو کچھ نہیں ہوگا،نیب کی تحویل میں نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایجنڈے پر بات کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف پر وار کردیے، جس کے بعد  مریم نواز نے آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے آپ وڈیولنک کے ذریعے اجلامیں شریک ہیں اسی طرح نوازشریف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب جیل میں تھے تو 2ہارٹ اٹیک ہوئے،  جیل میں نوازشریف محفوظ نہیں تھے ، باہر بھی وہ اپنے علاج کے لیے گئے ہیں، آصف زرداری ضمانت دیں تو نوازشریف واپس آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے