English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکایکم مئی تک فغانستان سے نکلے یانتائج بھگتے‘ طالبان

القمر

کابل /نیو یارک/ماسکو(آن لائن+اے پی پی+صباح نیوز) افغان طالبان نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ یکم مئی تک افغانستان سے اپنی فوج نکالے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔امریکی صدر بائیڈن کے فیصلے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکا دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان پر قبضہ ختم کرے، فوج نہیں نکالی تو تمام نتائج کا ذمے دار امریکا خود ہوگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ امریکا کے پاس یکم مئی تک کی مہلت ہے اگر وہ اپنی افواج کو افغانستان سے نہیں نکالتا تو پھر ہمارے سخت رد عمل کے لیے تیار ہو جائے۔قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ افغانستان سے یکم مئی تک امریکی فوج کا مکمل انخلا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مقررہ مدت تک فوجیوں کاانخلا ہوسکتا ہے لیکن یہ بہت مشکل ہوگا، انخلا کے وقت سے متعلق فیصلے پر کام کر رہے ہیں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر زیادہ ٹھوس انداز میں بات نہیں کی، اقتدار کی ہموار منتقلی نہ ہونے کی وجہ سے اس مسئلے پر کام کرنے میں وقت لگا، افغانستان سے متعلق اس مسئلے پر ہم اب بات چیت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہے۔علاوہ ازیںپاکستان، چین اور امریکا آج جمعرات کو روس کی میزبانی میں افغان امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ طالبان اور کابل حکومت بھی ان مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں۔ جرمن ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان اور کابل حکومت کے وفود ان مذاکرات میں شرکت کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے شمالی و جنوبی صوبوں میں افغان فضائیہ کے حملوں میں 42 مزاحمت کاروں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فضائی حملے صوبہ بلخ اور صوبہ قندھارمیں کیے۔اس دوران 18مزاحمت کارزخمی بھی ہوئے جب کہ ان کے زیراستعمال8 موٹر سائیکلز اور ہتھیار تباہ کر دیے گئے۔ افغان فوج نے آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے