English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: فتح چناق قلعہ کو 106سال مکمل تقریبات کا انعقاد‘ اعزازات تقسیم

انقرہ: صدر اردوان تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی میں چناق قلعہ کی فتح کو 106سال مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں اعزازت تقسیم کیے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ چناق قلعہ تُرک قوم کے عزم و استقلال کی عظیم داستان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملک کے خلاف ہونی والے سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ترک قوم نے ماضی میں مشکل ترین وقت میں بھی دشمنوں کو مغلوب کر لیا تھا اور آج بھی دشمنوں کے آگے جان دینے کو تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے