English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی 65 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ فروری کے لیے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 4 روپے 14 پیسے تھا لیکن فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 4 روپے 79 پیسے رہی، 30 مارچ کو درخواست کی سماعت کی جائے گی جس میں بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے