English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مک مکا کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، مراد علی شاہ

حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی کے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی تاہم کوشش ہوگی کہ پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار آئے‘حکومت کو بالواسطہ 17گریڈ کی اسامی پر بھرتی کرنے کا مجاز نہیں‘مک مکا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان کی رہائشگاہ پرمیڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ قبل ازیںوزیر اعلی سندھ نے عبدالجبار خان کے گھر جاکر انکی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مراد علی شاہ نے 23مارچ کے حوالے سے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ قومی رہنماؤں کی جانب سے غریبوںکیلیے دیکھے گئے خواب کو پورا کریں اورزیادہ سے زیادہ غریبوں کی فلاح کے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کبھی بھی
چوردروازے سے اقتدار میں داخل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کبھی ایسا ہوگا،پارٹی قیادت کسی سے سمجھوتا کر کے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم میں اتحادی ہیں ، ہمیں اس بات پر اعتراض تھا کہ کہیں کہیں پی ڈی ایم نے بلا مشاورت کے فیصلے کیے جس پر ہم نے اعتراض کیا ہے حالیہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا اس اجلاس کے دوران اچانک استعفوں کی بات کرنا نامناسب تھا ، استعفوں کو ہم اپنے آخری آپشن ایٹم بم کی طرح استعمال کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے ہم نے مکمل تیاری کر لی تھی ، پی ڈی ایم کے تحت جو بھی فیصلے ہونگے وہ مشاورت کے ساتھ کیے جائیں گے۔ اساتذہ سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ 900سے زاید آئی بی اے اساتذہ کو غیر مستقل بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھاتاہم عدالت نے انہیں کالعدم قراردیدیا اور کہا کہ سندھ حکومت کو17گریڈ کی اسامی پر بھرتی کامجاز نہیں،ہم نے عدلیہ سے نظرثانی کی بھی درخواست کی تھی،کورونا وائرس سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران سخت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح کم ہے لہٰذا مشکل صورتحال میں مشکل فیصلے کیے جا سکتے ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے