

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی نہر سوئز میں پھنسنے والے دیو ہیکل مال بردار جہاز کو نکالنے کے لیے کھدائی کا کام جاری ہے۔ اب تک اس اہم ترین بین الاقوامی گزرگاہ کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے، جس کے باعث دیگر تجارتی جہاز مصر کے شہر اسماعیلیہ کے قریب تمساح جھیل میں لنگرانداز ہیں۔ پھنسنے والے جہاز کے جاپانی مالک نے عالمی تجارت میں پیدا ہونے والے خلل پر معذرت کی ہے۔ شوئی کسین کائیشا کا کہنا تھا کہ جہاز ایور گیون کو نکالنا انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
