English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا کا بائیڈن کو بلیسٹک میزائل کا تجربات کا بھی تحفہ

سیئول: جنوبی کوریا کے شہری ہمسایہ ملک کے بیلسٹک میزائل تجربے کی خبر دیکھ رہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔ یہ امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت میں پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے۔ اس سے قبل اختتام ہفتہ پر بھی شمالی کوریا نے میزائل تجربات کیے تھے، تاہم وہ کم فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریائی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ شمالی کوریا نے جمعرات کی صبح سمندر کی جانب کم سے کم 2 میزائل داغے۔ فوجی سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میزائل جنوبی صوبے ہم گیونگ سے جاپانی سمندر میں داغے گئے، جسے شمالی کوریا میں بحیرہ مشرق کہا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی محل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہمسایہ ملک کے میزائل تجربات پر بات چیت کے لیے جلد ہی قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرے گا۔ جنوبی کوریا نے ان میزائلوں کی نوعیت سے لاعلمی ظاہر کی ہے، تاہم جاپان کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کا شبہہ ہے کہ جنوبی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں اور اگر یہ بات سچ ہے تو امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور میں شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کے ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہوگا۔ جاپانی وزیر اعظم یوشوہیدی سوگا کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد شمالی کوریا نے اس طرح کے میزائل تجربات کیے ہیں، جس سے ہمارے ملک اور خطے کے امن وسلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی بھی خلاف ورزی ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورے کے دوران جب جنوبی کوریا اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں، تو شمالی کوریا نے اس کے جواب میں 2میزائل داغے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے