English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں میں فرسٹ ایڈ بکس تقسیم

کراچی رپورٹ: حماد حسین)موٹروے پولیس کی جانب سے   ایک اور احسن اقدام روڈ یوزرز  کو ایم 9 کراچی ٹول پلازہ پر  فری فرسٹ ایڈ باکس مہیا کیے گئے۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساوتھ زون کے علی شیر جکھرانی نے فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاص و عام کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی جانی چاہیے، تاکہ کسی ناگہانی یا حادثے کی صورت میں باآسانی کسی کی جان بچائی جا سکے۔

علی شیر جکھرانی کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے افسران کو ابتدائی ٹریننگ میں ہی فرسٹ ایڈ کا کورس کروایا گیا ہے، جس کی مدد سے باآسانی کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے لہذا جتنے زیادہ لوگ فرسٹ ایڈ دینا جانتے ہوں گے اتنا زیادہ ہم کسی قیمتی جان کو بچا سکتے ہیں۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ فرسٹ ایڈ ایک عارضی اور فوری مدد ہے جو کہ کسی حادثے یا غیر متوقع ہنگامی صورتحال میں زخمی کو باقاعدہ طبی امداد کے سنٹر تک پہنچنے کے لئے فراہم کی جاتی ہے، جس کی مدد سے  شدید چوٹ یا انفیکشن ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

علی شیر جکھرانی نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے پاس اپنی  ایمبولینس سروس اور تربیت اور سند یافتہ عملہ بھی موجود ہے،موٹروے پولیس کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی بدولت کئی قیمتی جانوں کو بچایا جا چکا ہے، عوام کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کے لیے موٹروے پولیس کی 130  ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے