راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگیا،جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کانی گرم میں گذشتہ درمیانی رات دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو نوٹ کیاگیا ،جس کے فوری بعد فواراہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےفوجی جوان شہید ہوا ہے ، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں،پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے۔

