English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق، 3974 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 68 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 68 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3974 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 850 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 88 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 497 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 61 ہزار 265 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 916 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 67 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 434 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 41 ہزار 415 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 836 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 6 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 696 اموات اور 1 لاکھ 42 ہزار 134 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 714 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 539 ہے۔ اسلام آباد میں 837 اموات ہوچکیں۔ 88 ہزار 338 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 686 جب کہ فعال کیسز کی 720 ہے۔ صوبے میں 335 اموات ہوچکیں۔ 30 ہزار 631 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 790 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 878 ہے۔ آزاد کشمیر میں 672 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 240 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 482 جب کہ فعال کیسز 911 ہے۔ گلگت بلتستان میں 168 اموات ہوچکیں۔ 8 ہزار 403 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے