English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان کی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیراعظم

لندن: بورس جانسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے دہشت گردی، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا، طالبان کے الفاظ پر نہیں عمل پر یقین کریں گے۔

بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرزِ عمل پر غور کریں، کسی بھی ملک کا کابل کی نئی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے دو ہزار سے زائد افغان شہریوں کو کابل سے نکا لیا جبکہ 306  برطانوی شہریوں کا بھی افغانستان سے انخلا کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے