English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان حکومت نے کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی

کابل: طالبان حکومت نے کابینہ کی آج ہونے والی حلف برداری کی تقریب منسوخ کردی ہے۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ طالبان کی عبوری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اب پلان کا حصہ نہیں، عبوری حکومت کا اعلان ہوچکا ہے لہٰذا اب تقریب حلف برداری نہیں ہوگی۔

سہیل شاہین نے کہا کہ پہلے پروگرام میں تھا کہ ہم حلف برداری کی تقریب رکھیں گے اور اس کے لیے ضروری تھا کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیے جائیں، پروٹوکول کے انتظامات اور عوام کے لیے سروسز کی ضرورت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ لیڈرشپ نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر وزرا کا اعلان کیا جائے۔

خیال رہے کہ طالبان نے امارت اسلامی افغانستان کی نئی حکومت کے عہد یداروں کا اعلان کردیا ہے اور فیصلہ کیا تھا کہ 11 ستمبر 2021ء کو کابینہ حلف اٹھائے گی۔ طالبان نے سانحہ نائن الیون کو 20 سال مکمل ہونے پر حلف برداری کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے