English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی تائیوان کی فضائی حدود میں پروازیں، 39 جنگی طیاروں کی اڑان

چین نے مسلسل طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی فضا میں تین درجن سے زائد فوجی طیارے بھیجے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ نے رپورٹ کیا کہ تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق چین کے 39 طیارے تائیوان کی فضائی دفاعی حدود (ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون) میں دو گروپس میں داخل ہوئے۔ ایک گروپ دن اور دوسرا رات کے اوقات میں داخل ہوا۔

اس سے قبل جمعے کو چین کے 38 طیاروں نے تائیوان کے جنوبی علاقے میں پرواز کی تھی۔

واضح رہے کہ بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کے مشرقی ساحل پر واقع تائیوان چین کا علاقہ ہے۔


ملائیشیا کی ایئر فورس کی جاری کردہ تصویر جس میں دعوے کے مطابق چین کے جنگی طیارے ملائیشیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں (اے ایف پی)

ملائیشیا کی ایئر فورس کی جاری کردہ تصویر جس میں دعوے کے مطابق چین کے جنگی طیارے ملائیشیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں (اے ایف پی)

سال 1949 میں خانہ جنگی کے دوران یہ علاقے دو حصوں میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی نے چین پر کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ تائیوان میں قومیت پسندوں نے حکومت قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ جمعے کو کمیونسٹ پارٹی نے اپنے اقتدار کی 72 ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔

دوسری جانب تائیوان کے پریمیئر سو سینگ چانگ نے کہا کہ "چین نے ہمیشہ ہی سفاکانہ اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے۔”

تائیوان کی جنگی مشقیں





please wait



No media source currently available

تائیوان کےخبر رساں ادارے ‘سینٹرل نیوز ایجنسی’ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ چین ایک سال سے زائد عرصے سے تائیوان میں اپنے فوجی طیاروں کی پرواز کر رہا ہے لیکن ہفتے کو بھیجے گئے طیاروں کی یہ تعداد ایک روز میں سب سے زیادہ تھی۔

تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ہفتے کو دن کے اوقات میں بیس جب کہ رات میں 19 چینی طیارے داخل ہوئے۔

ان کے بقول، ان طیاروں میں زیادہ تر جے 17 اور ایس یو 30 لڑاکا طیارے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے