ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں امل تحریک اور حزب اللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ،4 افراد ہلاک

لبنان کی حزب اللہ اور امل نامی شیعہ سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں مسلح گروپوں نے کئی مظاہرین پر فائرنگ کی۔

آج  ہونے والے مظاہروں کے دوران یہ فائرنگ بظاہر مختلف عمارتوں کی چھتوں سے کی گئی۔

حزب اللہ اور امل تحریک نے کہا ہے کہ مظاہرین کو براہ راست نشانہ بنا کر کی گئی اس فائرنگ کا مقصد ملک میں بدامنی کو ہوا دینا ہے۔

ان سیاسی جماعتوں نے ایک بیان میں ملکی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

لبنانی فوج کے ذرائع کے مطابق، اس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں