ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے7 افراد ہلاک

مظفرگڑھ: مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے،  مرنے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے پیرجہانیاں میں گھرمیں آتشزدگی کے باعث 7افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں 4 بچے، ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 18 سال سے  2 ماہ کے درمیان ہے  اور تمام لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں  اور جامع انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں آگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں