English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈوم سبلی ایشز سیریز کے لیے انگلش اسکواڈ میں شامل

القمر

لندن(جسارت نیوز)مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈوم سبلی کو ایشز سیریز کے لئے انگلینڈلائنز کی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 26 سالہ ڈوم سبلی آسٹریلیا میں شیڈول ایشز سیریز میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ڈوم سبلی کو رواں سال موسم گرما میں بھارت کے خلاف سیریز کے دوران ڈراپ کر دیا گیا تھا ، اور وہ گزشتہ ہفتے اپنا مرکزی معاہدہ کھو بیٹھے تھے۔ 26سالہ ڈوم سبلی چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو وکٹ کیپرز بین فوکس اور جیمز بریسی اورا سپنر میسن کرین کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ 14 رکنی انگلش لائنز اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کو لائنز کا ٹیسٹ کے لئے کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ان میں جوش بوہانن ، جیمی اسمتھ اور لیام نارویل اور روب یٹس شامل ہیں۔انگلینڈ کے 14 رکنی اسکواڈ میں ٹام ایبل ، جوش بوہانن ، جیمز بریسی ودیگرشامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے